این اے 120 کلثوم نواز کی جیت نواز شریف کی جیت ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے صدر حاجی احمد نوازنے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کی شاندار فتح عوام کی حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کی دلیل ہے۔ مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نکالنا سازشی عناصرکے بس کی بات نہیں۔ مسلم لیگ ن جوہرآباد سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120کے انتخابی نتائج 
www.khushabnews.com
نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام نے میاں نواز شریف کی نااہلی کے فیصلہ کو قبول نہیں کیا۔ میاں نواز شریف عوامی عدالت کے سامنے سرخرو ہوئے اب اُنھیں ملکی سیاست سے آؤٹ کرنا ممکن نہیں۔ حاجی احمد نواز نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام کی تمام تر حمایت مسلم لیگ ن کیساتھ ہے۔ اُنھوں نے حلقہ این اے 69میں موثر اور بھرپور انتخابی مہم چلانے پر مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مسلم لیگی قائدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
;
این اے 120 کلثوم نواز کی جیت نواز شریف کی جیت ہے این اے 120 کلثوم نواز کی جیت نواز شریف کی جیت ہے Reviewed by Khushab News on 6:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.