کپتنان 16 ستمبر کوخوشاب کے تمام ہوائی قلعے گرادیگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابق آرگنائزر ملک حس اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ۔ 16دسمبر کو سرزمین خوشاب پر منعقد ہونیوالا تحریک انصاف کا تاریخی اجتماع نون لیگ کے نام نہاد مینڈیٹ کا پول کھول دے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پاکستانی عوام کے مفادات عزیز ہیں اس لئے وہ کرپشن کے ناسور کو جڑوں سے اُکھاڑنے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جوہرآباد میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہماری جماعت وطن عزیز کو کرپشن مافیا سے نجات دلانے کیساتھ
www.khushabnews.com
 ساتھ ملک و قوم کو درپیش تمام بحرانوں سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شریف برادران نے اپنی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں سے ملک و قوم کو مسائل کے گرداب میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے معاشی و اقتصادی بحران‘ غربت ‘ مہنگائی اور لاقانونیت عوام کا مقدر بن گئی۔ ملک حسن اسلم اعوان نے مزید کہا کہ سیاست کی تطہیر‘ انتخابی اصلاحات اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ تحریک انصاف کا نصب العین ہے ‘ انشاء اﷲ 16ستمبر کو ضلع خوشاب کے عوام پی ٹی آئی کے تاریخی اجتماع میں بھرپور شرکت کر کے ضلع خوشاب کو نون لیگ کا قلعہ سمجھنے والوں کے خواب چکنا چور کر دیں گے۔ 
;
کپتنان 16 ستمبر کوخوشاب کے تمام ہوائی قلعے گرادیگا  کپتنان  16 ستمبر کوخوشاب کے تمام ہوائی قلعے گرادیگا Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.