کرپشن فری پاکستان کے لیے عمران خان کا ساتھ دیناہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک  حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار اور اختیارات کو انتقام کا ہتھیار بنانے والے نااہل سیاستدانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ قومی وسائل پر شب خون مارنے اور عوام کی حق تلفیاں کرنیوالے ایک ایک لٹیرے کو ا
www.khushabnews.com
حتساب کے مرحلہ سے گزرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کرپشن مافیا کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ وہ پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کی سیاہ کاریاں بے نقاب کر کے سیاست کی تطہیر کا عمل شروع کر دیا ہے اب کوئی بھی ڈاکو اور لٹیرا ملکی وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ ملک حسن اسلم اعوان کا کہناتھا کہ عوام کی حق تلفیوں کا دور ختم ہونیوالا ہے انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب حکومت عوام کے حقیقی نمائندوں کے پاس ہو گی اُنھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کرپشن مافیا کیخلاف جاری جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا سورج غروب ہو جائے گا۔ 
;
کرپشن فری پاکستان کے لیے عمران خان کا ساتھ دیناہوگا کرپشن فری پاکستان کے لیے عمران خان کا ساتھ دیناہوگا Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.