پارٹی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں، عمران خان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پارٹی کارکن اپنی صفو ں میں اتحاد برقرار رکھیں اور 2018ء کے انتخابات کی تیاری کریں۔ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گی۔ ہ اپنے دورہ جوہرآباد کے دوران پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر میں این اے 69سے امیدوار و سینئر رہنما ملک عمر اسلم اعوان ، ملک حسن اسلم اعوان ، پارٹی 
www.khushabnews.com
عہدیداروں اور کارکنوں  سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت‘ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین ‘ وفاقی اور صوبائی وزراء ‘ مسلم لیگی چیئرمینوں سمیت ہر قسم کی سرکاری مشینری کی بھرپور انتخابی مہم کے باوجود حلقہ این اے 120میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔ ملک کے سب سے بڑے لٹیرے نواز شریف اور اس کے حواریوں کی طرف سے پیسے اور صوبائی و وفاقی اداروں کی جانب سے نوکریوں کی تقسیم بھی اُنھیں شکست سے نہیں بچا سکے گی۔۔ ۔ عمران خان نے کہا کہ خوشاب جیسے پسماندہ ضلع میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد اس امر کا ثبوت ہے کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا سنہری دور ہو گا جس میں اسلامی ‘ فلاحی ریاست قائم کی جائے گی جو عدل و انصاف پر مبنی ہو گی۔ 10کروڑ غریبوں کو غربت کے چنگل سے نکالا جائے گا اور وطن عزیز کے ہر شہری کو زندگی کی بنیادی ضروریات میسر ہونگی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مختلف شعبوں کے وفود نے بھی اُن سے ملاقاتیں کیں۔
;
پارٹی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں، عمران خان پارٹی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں، عمران خان Reviewed by Khushab News on 12:17:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.