اتنے لوگ تو شادی میں اکٹھے ہوجاتے ہیں،جاوید اعوان


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد جاوید اعوان نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کے سربراہ کے جلسہ میں مٹھی بھر لوگوں کو لاکر بڑے دعوے کرنا باعث شرمندگی ہے اتنی عوام تو ایک شادی کی تقریب میں اکھٹی ہونا معمول ہے ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے جو میاں برادران سے والہانہ محبت اور ان کی مثبت پالیسیوں پر اتفاق کرتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی 

کام کراکے عوام کے دل جیتے ہوئے ہیں یہ ان لوگوں کی بھول ہے کہ وہ مسلم لیگ ن خوشاب کو فتح کرلیں گے ۔

www.khushabnews.com
ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان جاں بحق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع کھبیکی کے نوجوان نے گھریلو ناراضی کی بنا پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق 23 سالہ تصور سلطان کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا اور غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں لواحقین نے فوری طور پر تحصیل اہسپتال نوشہرہ پہنچایا ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر کمپاؤنڈر نے چند قطرے پلا کر ضلعی اہسپتال خوشاب ریفر کردیا اس وقت تک مریض کی حالت بگڑ چکی تھی جسے سرگودھا اہسپتال لے جایا گیا اہسپتال پہنچتے ہی مریض دم توڑ گیا ورثا نے نوشہرہ اہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کو اہسپتال میں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور اوقات ڈیوٹی پرائیویٹ کلینکس پر پریکٹس کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت مریض کو ایمر جنسی فراہم کی جاتی تو نوجوان کی زندگی بچ سکتی تھی ۔
;
اتنے لوگ تو شادی میں اکٹھے ہوجاتے ہیں،جاوید اعوان اتنے لوگ تو شادی میں اکٹھے ہوجاتے ہیں،جاوید اعوان Reviewed by Khushab News on 9:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.