ضلع خوشاب کی خبریں

 خوشاب میں ماتمی جلوس نکالے گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ویں محرم الحرام کے موقع پر ضلع خوشاب میں انیس روایتی اور چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے خوشاب شہر میں
 ارشد خان بلوچ سکنہ محلہ شیر شاہ خوشاب کی رہائش گاہ سے دن 11 بجے ماتمی جلوس زوالجناح کے ساتھ برآمد ہواجوکہ دوپہر 2 بجے دربار شیر شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے نوحہ خوانی ،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرکے حضرت امام حسین (ع) کی کربلا کے مقام پر دی گئی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ محلہ دتے والا خوشاب میں گلی نمبر 4 سے سہ پہر 3بجے برآمد ہونے والا جلوس گلی نمبر 2 میں شام 6 بجے اختتام پذیر ہوا۔ضلعی پولیس کی جانب سے جلوسوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
www.khushabnews.com
جھلس کر مرنیوالی خاتون کے خاوند، دیور اور ساس کیخلاف مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کٹھہ سگھرال پولیس نے بیوی کومبینہ طور پر آگ لگاکرمارنے والے خاووند، دیور اور ساس کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا چند روز قبل دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی تھی۔خوشاب کے موضع پدھراڑ میں عمران اکبر کا اپنی بیوی سے دوسری شادی کرنے کیلئے اکثر جھگڑا رہتا تھا جو آہستہ آہستہ شدت اختیار کر گیا۔آج ملزم عمران نے اپنی بیوی مقتولہ نورین اختر سے جھگڑا کے بعد کمرے میں بند کر کےمبینہ طور پرآگ لگا دی۔۔جس سے وہ موقع پر ہی جابحق ہوگئی ۔مقتولہ کی ایک پانچ سالہ بیٹی نادیہ بھی ہے۔
ٹریفک قوانین بارے لیکچر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی انچارج فرحت النساء نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پر سو فیصد 
عملدرآمد ضروری ہے۔ ضلع خوشاب کی شاہراؤں پر حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین سے آگہی ضروری ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری کالج قائدآباد میں طلباء اور اساتذہ اور نیو لاری ادا جوہرآباد پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین آگہی مہم کے دوران دیئے گئے خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انسٹرکٹر راجہ خالقداد بھی موجود تھے۔ اُنھوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل اور رکشے چلانے کی اجازت نہ دیں۔ ڈرائیور صاحبان تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے تاہم شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ نیو لاری اڈا جوہرآباد پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انسٹرکٹر راجہ خالقداد نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے لٹریچر بھی تقسیم کیا۔ 
اقدام خودکشی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وقار اسلم کالونی جوہرآباد میں پچیس سالہ خاتون سمنا زوجہ محمد سہیل نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر فینائل کی گولیاں کھائی کو خود کشی کی کوشش کی تاہم اُسے بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا۔ مسماۃ سمنا کا اپنے اہل خانہ کیساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اُس نے گولیاں کھائیں‘ حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اُس کا معدہ واش ہوا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔ 
پہاڑی پتھر گرنے سے محنت کش زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈھوکڑی کے نواحی پہاڑی علاقہ میں کام کے دوران وزنی پتھر گرنے سے اڑتالیس سالہ محنت کش محمد حیات شدید زخمی ہو گیا‘ محمد حیات پہاڑی میں پتھر توڑ رہا تھا کہ اچانک ایک وزنی پتھر اُس پر آن گرا۔ اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ 

;
ضلع خوشاب کی خبریں ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:46:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.