ضلع خوشاب کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب مشتاق احمد تارڑ نے چارج سنبھال لیاحال ہی میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا145قبل ازیں وہ چکوال میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد تارڑ کے ڈسٹرکٹ کورٹس جوہرآباد پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اُنھیں سلامی دی اور ایڈیشنل سیشن جج غفار مہتاب نے اُن کا استقبال کرتے ہوئے اُنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
www.khushabnews.com
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)زیر تعمیر خوشاب خالق آباد روڈ پر گرد وبال جان بن گئی،شہری سانس اور آنکھوں کی بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں,خوشاب تا خالق آباد روڈ پر گردو غبار سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔سروے رپورٹ کے مطابق خوشاب تا خالق آباد روڈ کی تعمیر جاری ہے لیکن بر وقت پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنے سے گردوغبار اتنا زیاوہ ہوتا ہے کہ کا سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے 145اہل علاقہ آنکھوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں 145مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار بروقت پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو زیر حراست ملزمان طاہر بلال اور نبیل احمد سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ ایک رائفل 44بور اور ایک تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہڈالی میں غلام ربانی ایک شخص نے محمد سرفراز کے گھر سے پچیس ہزار روپے مالیت کا ایل سی ڈی ٹی وی چوری کر لیا‘ صدر پولیس جوہرآباد نے سرفراز کی اہلیہ یاسمین اختر کی رپورٹ پر ملزم ربانی کے خلاف زیر دفعات 457اور 380ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک مسروقہ ٹی وی برآمد نہیں ہوا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کنڈ کی قریب چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کنڈ شمالی کے رہائشی محمد ممتاز سے دس ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے محمد ممتاز کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کا سراغ نہیں ملا‘ ایف آئی آر کے مطابق محمد ممتاز اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کنڈ کے قریب ڈاکوؤں نے اس کا راستہ روکا او رگن پوائنٹ پر اُس سے نقدی چھینی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے دو مقامی کار ڈیلروں عبدالحفیظ اور حافظ شعیب کیخلاف سود خوری کے الزام میں 3/4منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ڈیفنس گارڈن لاہور کے رہائشی ایک شخص قمر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق قمر عباس کو رقم کی ضرورت تھی وہ اپنی کار بیچنے کیلئے ملزمان کے پاس آیا ‘ ملزمان نے اُسے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے دے کر کار اور کار کے کاغذات بطور امانت اپنے پاس رکھ لئے۔ بعد ازاں قمر عباس نے ملزمان کو پوری رقم واپس کر دی لیکن ملزمان اس سے کار اور کار کے کاغذات کی واپسی کیلئے مزید رقم کا تقاضہ کر رہے ہیں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرآباد کے نواحی علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے تصادم کے دو واقعات میں دو خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ موضع پنجہ کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر چنگ چی رکشے سے ٹکرا گیا‘ حادثہ میں 65سالہ احمد خان ولد محمد زمان ‘ 60سالہ خاتون حیاتاں بی بی زوجہ محمد ممتاز اور 26سالہ محمد رمضان ولد احمد خان زخمی ہوئے۔ دوسرا ہادثہ آدھی کوٹ میں ہوا جہاں موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں بیس سالہ خاتون کلثوم بی بی زوجہ محمد رمضان ‘ 28سالہ غلام حسین ولد رضا محمد اور چوبیس سالہ محمد رمضان ولد محمد امیر زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی ضلع خوشاب میں سانپوں نے یلغار کر دی‘ گذشتہ روز تین افراد زہریلے سانپوں کا نشانہ بنے‘ تفصیلات کے مطابق حسن پور ٹوانہ میں پچاس سالہ کسان احمد خان ولد فتح محمد ‘ خوشاب میں پندرہ سالہ لڑکے محمد شکیل ولد اﷲ دتہ اور شاہ پور میں تیس سالہ محمد الیاس ولد محمد نواز کو سانپوں نے ڈسا‘ تینوں افراد کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اُن کے جسموں سے زہر کے اثرات ختم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سٹی پولیس جوہرآباد نے منشیات فروشوں کیخلاف کئے جانیوالے آپریشن کے دوران تین شراب فروشوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے مجموعی طورپر 150لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ ملزمان تھامس مسیح عرف گل خان‘ ظفر یوسف عرف شہباز اور ظفر مسیح کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر رحمت علی نے تیرہ والا موڑ کے قریب چھاپہ مار کر شراب فروش تھامس مسیح کو گرفتار کیا اور اس کی قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد ہوئی‘ سب انسپکٹر عالم شیر نے بارہ والا موڑ کے قریب چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم ظفر یوسف عرف شہباز کو گرفتار کیا اور اس سے ساٹھ لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ سب انسپکٹر اعجاز حسین نے ملزم ظفر مسیح کو جناح آبادی کے نواحی علاقہ سے گرفتار کیا اور اس سے تیس لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرآباد کے نواحی علاقہ جناح آبادی میں گذشتہ رات شیخ عارف کی کپڑے کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں دوکان میں موجود ‘ ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ الیکٹرک سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث لگی جبکہ دوکان کے مالک شیخ عارف نے الزام لگایا ہے کہ اس کی دوکان کو اُس کے کسی مخالف نے جان بوجھ کر آگ لگائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے آتشزدگی کے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
;
ضلع خوشاب کی خبریں ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:32:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.