عمران خان کا خوشاب میں تاریخی جلسہ ہوگا، فیصل عزیز


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

عمران خان کا خوشاب میں تاریخی جلسہ ہوگا، فیصل عزیز
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی پی39سے امیدوار میجر(ر) فیصل عزیز ملک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی مقبولیت اور دیگر سیاسی جماعتوں کا دن بدن گراف گرنے سے عوام پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں گے عوام کے خون
www.khushabnews.com
 پسینے کا پیسہ لوٹنے والوں کا دور ختم ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 16ستمبر خوشاب قائد پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ میں عوام بھرپور شرکت کریں گے وادی سون کے تمام قصبات سے پی ٹی آئی کے کارکن نوشہرہ اکھٹے ہوکر بڑے قافلے کی صورت میں خوشاب پنڈال پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کی خاطراین اے 120میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں اس کے باوجود بھی پی ٹی آئی کو کامیابی ہوگی۔


نوشہرہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا قیام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر شاہد محمود نے کہا ہے کہ تحصیل نوشہرہ میں سپیشل بچوں کی تعلیم وتربیت کی خاطر سنٹر کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے انہوں بچوں کے والدین سے کہا ادارہ بچوں کو ماہانہ وظیفہ800 روپے یونیفارم کتابیں اور سکو ل آنے جانے کی سفری سہولتیں فراہم کرئے گااس سے قبل چوہدری رضا الرحمن جے ایس ٹی سجرہ اصغر نے شرکا کو بریفنگ دی اس موقع پر ملک الفت حسین ای ایس ای مونا ملک بھی موجود تھیں۔
;
عمران خان کا خوشاب میں تاریخی جلسہ ہوگا، فیصل عزیز عمران خان کا خوشاب میں تاریخی جلسہ ہوگا، فیصل عزیز Reviewed by Khushab News on 11:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.