نواسہ رسولﷺ کی یاد میں سات ماتمی جلوس نکالے گئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)7محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت امام حسین اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں سات ماتمی جلوس نکالے گئے۔ بڑا ماتمی جلوسِ علم مبارک امام بارگاہ قصر عباس عظمت کالونی سے ذاکر نیاز عباس جوئیہ کی زیر قیادت نکالا گیا جس میں جوہرآباد اور نواحی علاقوں کے ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی کی۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ 
www.khushabnews.com
جوہرآباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ دوسرا جلوس جھولا نسیم کالونی میں سید عنایت حسین شاہ کی رہائش گاہ سے نکالا گیا جو امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی پہنچ کر ختم ہوا۔ جبکہ رمضان کالونی میں عطا محمد پراچہ کے گھر سے علم مبارک‘ رحمن کالونی میں مختار حسین شاہ کے گھر سے علم مبارک‘ گروٹ زیریں میں مطیع الحسن کے گھر سے علم مبارک اور جلال پور سیداں میں سید امداد حسین ہمدانی کی زیر قیادت ذوالجناح و علم مبارک کا جلوس نکالا گیا۔ سات محرم الحرام کو جوہرآباد کے آٹھ عزا خانوں میں مجالس عزا منعقد کی گئیں۔ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جوہرآباد میں مولانا رحیم بخش آف چوٹی زیریں آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہرآباد میں سید ضمیر الحسن ترمذی آف اسلام آباد‘ جامعۃ المرتضیٰ بلاک نمبر3میں مولانا فضل عباس آف لیہ ‘ امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی میں ذاکر عظمت عباس جبکہ امام بارگاہ عظیم آباد میں ذاکر تبرک حسین شیرازی نے مجالس عزا سے خطاب کیا۔ مقررین نے فلسفہ شہادت اور واقعات کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

;
نواسہ رسولﷺ کی یاد میں سات ماتمی جلوس نکالے گئے نواسہ رسولﷺ کی یاد میں سات ماتمی جلوس نکالے گئے Reviewed by Khushab News on 7:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.