فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی ضلع خوشاب کے سنیئر نائب صدر ملک مشتاق اعوان نے کہا ہے کہ فاٹا پاکستان کا حصہ ہے اور اسے صوبے میں ضم کرنے کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ واحد راستہ یہی ہے کہ 2018ء کے الیکشن سے قبل قبائل کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی
 جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے لیے جو انتظامی، مالی اور قانونی اقدامات اٹھانا ضروری ہیں حکومت کی طرف سے 
www.khushabnews.com
ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی میں مکمل نمائندگی کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے بروقت، آسان اور مناسب راستہ یہی ہے، فاٹا کے صوبے میں انضمام کے مسئلے پر مزیدتاخیری حربوں سے گریز کیا جائے۔ اگر اس مسئلے پر مزید پس و پیش سے کام لیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی قبائلی عوام کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں راست اقدام اٹھانے میں کوئی کسر اٹھاکر نہیں رکھے گی۔
;
فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے Reviewed by Khushab News on 6:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.