این اے 120 فتح نے ثابت کردیا نواز شریف کو دلوں سے نکالنا ناممکن

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایم این اے ملک عزیر خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز جیت حق کی جیت ہے عوام نے میاں نواز شریف کی پالیسوں پربھرپور اعتماد کرکے ثابت کردیا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ایم پی اے ملک محمد جاوید اعوان نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف والوں کے بلند دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس طرح لاہور کی عوام نے جوش وجذبہ دکھایا اس کی مثال نہیں ملتی چیئرمین ایم سی نوشہرہ ملک حاکم اعوان نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا ممبر ضلع کونسل حادیہ ساجد نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو عوام کی بہبود اور فلاح کیلئے کام کررہی ہے اسی بنیاد پر کامیابی حاصل کی مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جاوید بکھوال نے کہا کہ جس طرح لاہور کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز نے جس طرح واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور مخالفین کی انتشار کی سیاست اور منفی مہم ختم ہوگئی ہے کونسلر چوہدری عنایت اللہ نے کہا کہ قوم کی دعائیں اور حلقہ این اے 120کے مسلم لیگ ن کے نوجوانوں نے طرح مہم کو چلایا انکی محنت رنگ لائی اور تبدیلی کے دعوے کرنے والے ہار گئے ۔

یاسمین راشد کو ڈٹ کر مقابلے پر مبارکباد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رہنما میجر فیصل عزیز ملک نے کہا ہے کہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جنہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا حلقہ 120این اے میں وفاق اور پنجاب حکومتوں کی مداخلت سے سرکاری وسائل سے سرکاری مشینری کا جس بے دریغ استعمال ہوا اس کی مشال نہیں ملتی اگر ٹرن آؤٹ دیکھا جائے تو تحریک انصاف نے پہلے سے زیادہ ووٹ لئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور برسر اقتدار آنے کے بعد عوام کے مسائل حل کرئے گی ۔
;
این اے 120 فتح نے ثابت کردیا نواز شریف کو دلوں سے نکالنا ناممکن این اے 120 فتح نے ثابت کردیا نواز شریف کو دلوں سے نکالنا ناممکن Reviewed by Khushab News on 10:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.