محرم الحرام کے دوران شرپسندوں پر نظر رکھنا ہوگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران نواسہ رسول سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے اس لیئے یہ مہنہ ہمارے لیے مقدس ہے جس میں ہمیں امن اور بھائی چارہ رکھنے کی اہم ضرورت ہے ۔وہ ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ضلعی 
www.khushabnews.com
امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل ،اسسٹنٹ کمشنر ،پولیس افسر ،میونسپل کمیٹیوں کی چیئرمین ،سی اوز اور مختلف مسالک کے علماء کرام و ممبران کمیٹی موجود تھے ۔اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد اورقتل عام پر سخت الفاظ سے مزمت کی گئی اور ان کے لیے دعا خیرکی گئی ۔اجلاس میں تمام کمیٹی کے چیرمینوں اور سی اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ جسب
سابق محرم کی جلسے جلوسوں کے روٹس کی صفائی وستھرائی کے علاوہ لاٹینگ پر توجہ میں اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ ہمارا ضلع پر امن ہے تا ہم ہمیں بیرونی عناصر کی شرانگیزی پر کڑی نظر رکھنا ہو گی ۔ممبران نے کہا کہ ہم امن کے قیام کی لیے اپنی ضلعی انتظامیہ کی ساتھ بھر پور تعاون پیش کریں گے ۔اجلاس میں توجہ طلب مسائل پر غور کیا گیا اور تمام مسائل مل جل بیٹھ کر اجلاس میں حل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
;
محرم الحرام کے دوران شرپسندوں پر نظر رکھنا ہوگی محرم الحرام کے دوران شرپسندوں پر نظر رکھنا ہوگی Reviewed by Khushab News on 4:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.