روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، پی ایم اے سراپا احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ضلع بھر کے ڈاکٹروں نے برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت پی ایم اے ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم اور دیگر راہنماؤں نے کی۔ مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت برما کے
www.khushabnews.com
 خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برمی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ برما میں بے گناہ مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم و بربریت کا نوٹس لیا جائے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا کہ برما میں نہتے مسلمانوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے‘ اُن کے گھر جلائے جار ہے ہیں اور ظلم و بربریت کی ویڈیوز بنا کر تفریح کے طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں۔ برما کی صورتحال آدم خور قبیلوں کا منظر پیش کر رہی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ان انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ انسانیت کی تذلیل اور انسانوں کو زندہ جلانے پر کسی بھی سپر پاور نے برما کو دہشت گرد ملک قرار نہیں دیا۔ ڈاکٹر محمود احمد زبیری کا کہنا تھا کہ کشمیر ‘ فلسطین ‘عراق اور افغانستان میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل سے غیر مسلموں کے خون کی پیاس نہیں بجھی اب برما کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے اور برمی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ اُنھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت برما ایشو پر مسلم ممالک کی کانفرنس بلائے اور اس میں برما میں ہونیوالے مظالم کو رُکوانے کیلئے قابل عمل فیصلے کئے جائیں۔ اُنھوں نے برما کی حکومت کو اسلحہ کی سپلائی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ 
;
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، پی ایم اے سراپا احتجاج روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، پی ایم اے سراپا احتجاج Reviewed by Khushab News on 7:53:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.