تین روزہ پولیو مہم 18 ستمبر سے شروع ہوگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے، اس کے خاتمے کے لیئے ہم سب کو قومی مفاد کے پیش نظر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے پھول جیسے ننھے بچے جو ملک کا مستقبل ہیں انہیں ہر صورت اس
www.khushabnews.com
 موذی مرض سے بچانے اور انہیں صحت مند رکھنے کے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر ڈی سی کانفرنس ہال میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کااظہار کررہے تھے۔اجلاس میں ضلعی انتظامی افسران کے علاوہ محکمہ ہیلتھ ،محکمہ تعلیم،ریونیو،پولیس،اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈاکٹر سرفراز سیال نے پولیو مہم کے انتظامات کی تفصیل سے بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم18تا20ستمبر تک ہوگی اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کے ایک لاکھ 84ہزار297بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاے جائیں گے۔اس مہم کی کامیابی کے لیئے اکیاون یو سی ایم اوز،98ایریا انچارج،455موبائل ٹیمیں ،65فکسڈ سنٹر ،26ٹرانزٹ ٹیمیں اور 22ٹرانزٹ پوائنٹ بنا دیئے ہیں ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کو زیادہ سے زیادہ مو ثر بنایا جائے۔ 
;
تین روزہ پولیو مہم 18 ستمبر سے شروع ہوگی تین روزہ پولیو مہم 18 ستمبر سے شروع ہوگی Reviewed by Khushab News on 11:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.