عمران خان کا جلسہ اور پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں اختلافات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے16ستمبر کو مجوزہ دورہ خوشاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی ضلع خوشاب کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیا نی نے کی ۔پی ٹی ٓئی ضلع خوشاب کے سینئر
www.khushabnews.com
 رہنما ملک عمر اسلم اعوان، ملک حسن اسلم اعوان، احسان ٹوانہ، ضلعی صدر جویریہ ظفر آہیر، جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی، اظہر گنجیال،گل اصغر بگھور، حامد وڈھل سمیت پی ٹی آئی کے عیدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مجوزہ جلسہ بارے مختلف تجاویز پیش کی گئی۔
اجلاس کے بعض شرکا جن میں احسان ٹوانہ ، سابق صدر مسعود کنڈان، دلدار خان بلوچ شامل ہیں نے پارٹی میں اختلافات اور انہیں نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کیا تاہم تمام شرکا نے اپنے قائد عمران خان کے جلسے کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کا عہد کیا۔اس موقع پر ملک عمر اسلم اعوان

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدرعامر کیانی، سینئر رہنما ملک عمر اسلم اعوان و دیگر جلسے کے مقام کا جائزہ لے رہے ہیں

 اور مل حسن اسلم اعوان نے کہا کہ اگر لوگ اپنے دل صاف کرلیں تو تمام اختلافات فوری ختم ہوسکتے ہیں اور تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں ضلع خوشاب کی تمام کی تمام قومی و صوبائی نشستیں جیت جائے گی۔ بعد ازاں پارٹی لیڈرز نے جلسے کے مقام ریلوے گراونڈ خوشاب کا دورہ کیا  اور جلسے کے حوالے مختلف امور کا جائزہ لیا
Image may contain: 10 people, crowd and indoor
;
عمران خان کا جلسہ اور پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں اختلافات عمران خان کا جلسہ اور پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں اختلافات Reviewed by Khushab News on 5:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.