پی پی 40 کا پیرس، قائداباد کے مکین سڑکوں پر نکل آئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد شہر کے اہم کارو باری علاقوں میں سیوریج سسٹم کی زبوں حالی پر قائد آباد کی تاجر برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ۔ تاجروں نے ارباب اختیار کی بے حسی پر گزشتہ روز ہڑتال کی اور ریلی نکالی ۔ اس موقع پر تاجر رہنمائوں نے بتایا کہ گندگی کے باعث کارو بار تباہ ہو چکے ہیں ۔پچھلے چھ ماہ سے مین بازار ،غلہ منڈی چوک ،سول ہسپتال روڈ ،شمس روڈ پر ڈالی گئی مین سیوریج لائن بیٹھ گئی ہے جس سے 
نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ۔پانی گلیوں میں کھڑا ہے ۔ تعفن میں سانس لینا دوبھر ہو چکا ۔ گاہکوں نے مارکیٹوں سے منہ موڑ لیا ہے ۔ تاجروں نے میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔انہوں نے وارننگ دی کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ڈی سی آفس خوشاب کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی احمد حاجی خیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں
www.khushabnews.com
 ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خوشاب مسعود اختر کا موقف تھا کہ ڈی سی خوشاب کی ہدایت پر سیوریج کی ہنگامی تعمیر کے لئے ٹینڈر لگایا لیکن فنڈز نہ ہو نے پر ٹھیکے نہ ہوسکے جس سے مسئلہ التواء کا شکار ہو گیا ہے 
;
پی پی 40 کا پیرس، قائداباد کے مکین سڑکوں پر نکل آئے پی پی 40 کا پیرس، قائداباد کے مکین سڑکوں پر نکل آئے Reviewed by Khushab News on 7:56:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.