خونی ڈکیتی، ایک ہلاک،ایک گرفتار 2فرار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گاؤں ڈھاک میں گزشتہ رات ایک شخص اُستاد اﷲ بخش کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاہمت پر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کٹھہ سگھرال پولیس نے اﷲ بخش کی رپورٹ پر ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعات 302 اور 394 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق رات کی تاریکی میں چار
www.khushabnews.com
ڈاکو وقار ولد ریاض ساکن ڈھاک  اعجاز کالا ساکن جہلم ,رضوان اﷲ ولد عظمت اﷲ ساکن عیسیٰ خیل میانوالی اور ذیشان ولد منظور باجوہ ساکن جوہرآباد اُستاد اﷲ بخش کے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اس دوران اﷲ بخش  اس کا بیٹا بلال اور برادرِ نسبتی ندیم بیدار ہو گئے اور اُنھوں نے مزاہمت کی مزاحمت پر ایک ڈاکو ذیشان نے فائرنگ کھول دی اور گولی اُس کے اپنے ہی ساتھی رضوان اﷲ کو جا لگی جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو ذیشان کو پکڑ لیا گیا جبکہ دو ڈاکو وقار اور اعجاز فرار ہو گئے۔

;
خونی ڈکیتی، ایک ہلاک،ایک گرفتار 2فرار خونی ڈکیتی، ایک ہلاک،ایک گرفتار 2فرار Reviewed by Khushab News on 10:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.