مذہبی ہم آہنگی برقرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر اختر عباس

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا ڈاکٹر محمداختر عباس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے دفتر پولیس جوہرآباد میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں آر پی او سرگودھا 
نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمےداری ہے اور محرم الحرام کے دوران خدا ناخواستہ کوئی مسئلہ پیش آئے تو فورا مقامی پولیس کے ساتھ مل کر اس کے پر امن حل کے لئے
 اپنے کردار کو یقینی بنائیں۔ ممبران امن کمیٹی نےآر پی او کو اپنے مثبت کردار ادا کرنے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں ڈاکٹر محمد اختر عباس ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہرآباد آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔بعدازاں ڈی پی او خوشاب نے آرپی او کو عوامی سہولت مرکزآئی ٹی روم اورمحرم الحرام کے لئے قائم کیے گئے ضلعی کنٹرول 
www.khushabnews.com
روم کا وزٹ کروایا اورمحرم الحرام کے اے کیٹیگری جلوس کے روٹس کوبذریعہ نقشہ جات مکمل بریف کیا۔آخر میں ڈی پی او نے انہیں جوہرآباد اور خوشاب میں8اور10محرم کے اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کروایااورروٹس پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا ۔


;
مذہبی ہم آہنگی برقرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر اختر عباس مذہبی ہم آہنگی برقرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر اختر عباس Reviewed by Khushab News on 5:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.