این اے 70 سے محرمیوں کا خاتمہ مشن ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر کے قلبی سکون محسوس کرتا ہوں۔ ہماری سیاست کا مقصد اور مشن علاقہ تھل کی عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہے ۔ سابق ناظم یو سی جوڑاکلاں سردار فاروق خان لغاری کی
www.khushabnews.com
 رہائشگاہ پر اخبار نویسوں اور مسلم لیگی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 70کے گاؤں گاؤں قریہ قریہ بجلی کی سہولت 2018تک مکمل ہو جائے گی۔ بوڑانہ والا،دادووالہ، شاہ حسین ،نکڑو شہید،چاہ جتوئی والا سمیت علاقہ تھل کے تمام ڈیرہ جات اور قصبات کی بجلی منظور ہو چکی ہے جبکہ آدھی کوٹ گرڈ اسٹیشن کے بعد چک نمبر 36ایم بی میں نئے گرڈ اسٹیشن کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہو چکی ہے جس سے پورے علاقے میں وولٹیج کی کمی کا
اس خبر کو بھی پڑھیں:شاکر بشیر اور سمیرا ملک میں پھر جنگ چھڑ گئی
 مسئلہ حل ہو جائیگا ۔آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ اسکے علاوہ خوشاب میں  رکن قومی اسمبلی قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ مخلص کارکن ن لیگ کا اصل سرمایہ ہیں ۔اور پارٹی قیادت اپنے جانثار کارکنوں کی بہت قدر کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔میاں برادران پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کریگی ۔ وہ ایم این اے ہاؤس نورپورتھل میں عید ملن پارٹی کے دوران ن لیگی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے عام آدمی کی بھلائی کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔میاں محمد نواز شریف کو ملکی سیاست سے باہر کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔اس موقع پر چیئرمین راؤ محمد عالم حاجی مہر اﷲ بخش،حافظ محمد صدیق راہداری ،ملک ربنواز ،ملک خالد اعوان،ملک عزیز جاڑا،ملک ناصر، انعام اﷲ خان سگواور حاجی افسر نائچ بھی موجود تھے ۔

;
این اے 70 سے محرمیوں کا خاتمہ مشن ہے این اے 70 سے محرمیوں کا خاتمہ مشن ہے Reviewed by Khushab News on 2:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.