وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
نئے ایجوکیٹرز ٹریننگ کی اختتامی تقریب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشہرہ وادی سون ضلع خوشاب میں ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز کی انڈیکشن لیول ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ان کی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ ٹرافیز اور میڈلز دیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی سینئرہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مردوال اقبال احمد تھے ان کے علاوہ سجاد احمد ٹیچر ایجوکیٹر ,ملک احمد شیر ایم ٹی,ذوالفقار احمد ایم ٹی محمد
www.khushabnews.com
 اشرف ایم ٹی ام کلثوم ایم ٹی اور محمد عثمان غازی ایم ٹی نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ٹی ای/ماسٹرٹرینرمحمد عثمان غازی نے اساتذہ کے احترام پر زور دیامہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوتے تقریب کے حسن انتظام کی تعریف کی اور تربیت پانے والے اساتذہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور پس ماندہ پس منظر رکھنے والے بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں. میزبان پرنسپل محترم شاہ محمد نے اساتذہ کی دوران تربیت گہری دلچسپی اور ذوق شوق سے تربیت لینے کے جذبے کی تعریف کی انہوں نے ماسٹر ٹرینرکی صلاحیتوں اور سیلف موٹیویشن کو بھی بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ کی کامیابی ماسٹر ٹریننرڈی ٹی صاحبان کی انتھک اور پرخلوص کاوشوں کا ثمر ہے۔


واپڈا کا کورڈھی کے مکینوں سے  مسلسل فراڈ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع کورڈھی کے سماجی کارکن ملک محمد عثمان غازی نے کہا ہے کہ سب ڈویژن واپڈا کے اہلکاروں نے صارفین کو بے جا تنگ کرنا شروع کردیا ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹروں کو بار بار خراب قرار دے کر غریب اور بے حال صارفین سے کئی ماہ کے اضافی بل وصول کئے جاتے ہیں کیمرہ ریڈنگ کے نام پر شہریوں کے ہزاروں یونٹس ری پلیس کردئیے گئے جن کی قیمت صارفین ادا کر چکے تھے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا کہ اضافی وصول شدہ رقم شہریوں کو واپس کی جائے محکمانہ غفلت کی وجہ سے جلنے والے میٹروں کی قیمت صارفین سے وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر اضافی یونٹ ڈال دئیے جاتے ہیں شکایات کے ازالہ کیلئے صارفین کو کئی ماہ دفتروں کے چکر لگوائے جاتے ہیں اور اگر مٹھی گرم نہ کی جائے تو انہیں تکنیکی الجھنوں میں ڈال کر پریشان کیا جاتا ہے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 4:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.