بڑی پارٹی نے این اے 69 ، پی پی 39 سے امیدواروں کا اعلان کردیا

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

پولیس کا ناجائز تجاوازات کیخلاف آپریشن  

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے میلاد چوک،تکبیر چوک سے غیر قانونی ویگن ٹیکسی سٹینڈ رکشا سٹینڈ کا خاتمہ کردیا ہے اس دوران ٹریفک سارجنٹ محمد نویدنے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے رکشا ،ویگن کے ڈرائیوروں کے چالان کئے اور وارننگ دی کہ آئندہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا شہریوں نے اخباری بیان میں ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کے دونوں چوک پر بے ہنگم ٹریفک رش کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا تھا ۔

عوامی تحریک نےامیدواروں کا اعلان کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما حاجی ملک ریاض کی جانب سے تکبیر چوک نوشہرہ میں کارکنان کی عید ملن پارٹی کا ا
www.khushabnews.com
ہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی عبوری جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب محمد عمران ملک ، سرگودھا یوتھ لیگ کے صدر ، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر طارق محمود ، خوشاب کے سینئر رہنما ملک محمد تنویراور کٹھہ کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء، غازیوں اور اسیران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اور برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر برما حکومت کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے ناظم ملک غلام جیلانی نے انقلابی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء ماڈل ٹاون کے لواحقین ، زخمی کارکنان اور اسیران کے ساتھ دل وجان سے کھڑے ہیں اور انشاء اللہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مصظوی انقلاب آ کر رہے گا اور صحیح معنوں میں غریب عوام کو روزگار، علاج ، رہائش ، تعلیم اور انصاف ان کو دہلیز پر ملے گا۔ اس موقع پر ملک انور بیگ غلام رسول انگہ سمیت تمام سینئر رہنماوں اور کارکنان کے اتفاق رائے سے حلقہ این اے69 سے پیر سید شمس العارفین ہمدانی اور حلقہ پی پی 39کے لئے محمد عمران ملک کو آئندہ الیکشن لڑنے کے لئے نامزد کیا گیا۔ عمران ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ غریب عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑیں گے ، سرمایہ داروں ، جاگیرداروں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوام کے حمائیت سے حیران کن نتائج دے کر کامیاب ہونگے۔
;
بڑی پارٹی نے این اے 69 ، پی پی 39 سے امیدواروں کا اعلان کردیا بڑی پارٹی نے این اے 69 ، پی پی 39 سے امیدواروں کا اعلان کردیا Reviewed by Khushab News on 11:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.