اوچھالی میں خطرناک مرض پھیلنے کا انکشاف

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انجمن بہبود مریضاں کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم منعقد ہواسوشل ویلفیئر آفیسر نجمہ النسا نے بتایا کہ ادارہ غریب مستحق نادار مریضوں کیلئے بلاتفریق کام کررہا ہے محمد حمید نے ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ڈاکٹر محمد کلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق مردوخواتین کی خدمت کرکے اللہ تعالی کی خوشنودگی حاصل کرنے کاواحد ذریعہ ہے اس سے بہتر اور کوئی کام نہیں
www.khushabnews.com
 انہوں نے انجمن بہبود مریضاں کی ممبران کی کاوش کو سراہا اور مزید فعال بنانے پر کہا کہ مخیر حضرات سے مالی معاونت حاصل کرکے غربا مریضوں پر خرچ کی جائے اس موقع پر ملک سیف اللہ ملک عثمان اورڈاکٹر فاروق احمد نے انکشاف کیا کہ اوچھالی میں ہپاٹائٹس سی سے مریضوں کی شرح میں اضافہ بڑھ رہا ہے جس سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں انہوں نے ہپاٹائٹس مرض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ اس موذی مرض کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں اوچھالی روانہ کی جائیں ۔

پیرکرم شاہ الازہریؒ کا سالانہ عرس8 اکتبور سے شروع ہوگا 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضیاء الامت جسٹس پیر محمدکرم شاہ الازہریؒ کا سالانہ عرس پاک کی تقریبات 8اکتوبر سے 11اکتوبر تک آستانہ عالیہ بھیرہ شریف منعقد ہو رہی ہے عرس میڈیا کمیٹی کے ایڈوائزر جاوید اقبال کھارا کے مطابق 8اکتوبر کو انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام ضیاء الامت سیمینار کا انعقاد ہو گا 9اکتوبر کو بعد از عشاء محفل سماع 10اکتوبر کو صبح علماء کرام کے خطابات،عصر کے بعد مزار مبارک پر چادر پوشی اور رات کو تربیتی نشست منعقد ہو گی جبکہ 11اکتوبر نماز فجر کے بعد درس قرآن مجید اور محفل ذکر ہو گی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیر ہ شریف حضر ت پیر محمد امین الحسنات شاہ درس قرآن ارشاد فرمائیں گے اور 11اکتوبر ہی کو دن 10بجے سے ظہر تک اختتامی نشست ہوگی جس میں انڈیا سے ممتاز عالم دین سید محمد ہاشمی میاں اور برطانیہ ،لبنان،ترکی،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک سے وفود شرکت کریں گے جاوید اقبال کھارا کے مطابق عرس پاک کی صدارت جانشین ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کریں گے اور عرس پاک کے انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملک بھر سے لاکھوں زائرین عرس پاک کی روحانی محافل میں شرکت کریں گے ۔
;
اوچھالی میں خطرناک مرض پھیلنے کا انکشاف اوچھالی میں خطرناک مرض پھیلنے کا انکشاف Reviewed by Khushab News on 7:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.