وادی سون کی خبریں


soon valley news
فائل فوٹو
نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
وادی سون میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے تمام قصبات میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپ پیٹرول ایجنسیاں عرصہ دراز سے ہیں جو مقررہ کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر پیٹرول فروخت کررہے ہیں مقامی انتظامیہ کو متعدد بار اس طرف توجہ دلائی گئی مگر حکام کسی بھی کاروائی کرنے سے انکاری کھلے عام پیٹرول کی فروخت سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے سماجی شخصیات ملک میاں خان رفیق قریشی نے کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وادی سون میں کھلے عام مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے اور غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے 
خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

www.khushabnews.com


وادی سون کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ سے تمام قصبات کوٹلی اوگالی انگہ سورکی دھدڑ مکڑومی کلیال سوڈھی کھوڑہ کٹھوائی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے وقت کے ضیاع کے ساتھ لوکل گاڑی ملکان نے بتایا کہ گاڑیوں پر روزانہ مرمتی کے اخراجات بڑھنے سے مالی مشکلات کا شکار ہیں دوران الیکشن ہمارے ساتھ وعدے کئے جاتے ہیں ابھی تک وعدے وفا نہیں ہوتے ملک عبدالجبار ملک ایوب اعوان نے محکمہ ہائی وے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کی مرمتی کی جائے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.