پیل میں جانوروں کے ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر کا وعدہ


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے شفاخانہ حیوانات کا دورہِ کیا اور اس دوران مختلف دیہات سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے تفصیل کے مطابق پیل میں شفاخانہ حیوانات کی عمارت خستہ حالی پر عوامی شکایات پرہسپتال کا دورہِ کرکے نئی عمارت کی تعمیر اور تعینات عملہ کو پوراکرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مویشی پال اور مالی طور پر کمزورکسانوں کیلئے اربوں روپوں کے فنڈز دے کر ان کی خوشحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں پر اہل علاقہ کا ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈاکٹر ارسلان ملک محمد اسلام فتح خان محمد عرفان محمد فرید بھی موجود تھے بعد ازاں وہ بزرگ سیاسی رہنما ملک محمد شیر کھلان کی اہلیہ کی وفات پران کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی۔
www.khushabnews.com


پیل ، مین سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کٹھہ راولپنڈی اہم شارع پر پیل شہر کے وسط میں عرصہ دراز سے پلی ٹوٹی ہوئی ہے جس آب نکاسی بری طرح متاثر ہے شہر بھر کا گندا پانی سڑک کے دونوں اطراف میں پھیلاہوا ہے راہگیروں کا پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے دوسری طرف ٹریفک کی آمدورفت گھنٹوں روڈ بند ہوجانے سے شہریوں اور آس پاس کے دوکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ملک فیروز خان ملک امیر عبداللہ ملک گل شیر نے بتایا کہ محکمہ ہائی وے کو کئی مرتبہ درخواست گزاری کی مگر ابھی ان کے کان پر جوں نہ نہ رینگنے کے برابر ہے انہوں نے محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
;
پیل میں جانوروں کے ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر کا وعدہ پیل میں جانوروں کے ہسپتال  کی نئی عمارت تعمیر کا وعدہ Reviewed by Khushab News on 7:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.