وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
سبزی ،پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم توجہی لاپرواہی سے وادی سون کے تمام شہروں میں سبزی فروٹ گوشت کی قیمتیں روز بروز بڑھنے لگی ہیں اشیائے روزمرہ کی اضافی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں صارفین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے گاہگ دوکانداروں سے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا خریدنے کی جب تکرار کرتے ہیں تو نوبت جھگڑوں تک
www.khushabnews.com
 پہنچ جاتی ہے اور جب انتظامیہ سے درخواست گزاری کی جائے تو اہلکار ٹال مٹول کرتے ہیں دوکانداروں کے خودساختہ من مانے نرخوں سے شہری عاجز آگئے ہیں شہریوں نے ڈی سی خوشاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وادی سون میں خودساختہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کاروائی کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ روزانہ بازاروں کا دورہ کرکے خودساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیکر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

کم عمر رکشہ ڈرئیوروں کیخلاف کارروائی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹریفک انچارج محمد نوید نے کہا ہے کہ ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی ہدایت پر وادی سون میں ٹریفک کنٹرول کیلئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ موٹر سائیکل ،رکشاڈرائیور وں کے باعث ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ان کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ شہر آپ کا ہے اس کی خوبصورتی کو قائم دائم میں ہمارا ساتھ دیں ٹریفک پولیس عوام کو ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہروقت کوشاں ہے ۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے شہریوں ملک فاروق اعوان ملک ذیشان ملک اشرف کھلان ملک سلیمان ملک ناصر ملک شریف نے حکومت کی جانب بجلی کی فی یونٹ تقریبا چار روپے اضافے پر کہا کہ پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے بجلی کے نرخوں کے اضافہ سے مہنگائی کامزید طوفان پرپا ہوگا انہوں نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.