مسلم لیگ ن جمہوریت کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیگی۔ احمد جاوید

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ خوشاب ملک احمد جاوید اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے سرزمین پاکستان پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی ہر سازش ناکام بنادی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی سون کے مختلف یونین کونسل کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی اسے اقتدار بھیک میں نہیں ملا مسلم لیگ ن کی حکومت انشا اللہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام اور ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی انشا اللہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جلدخاتمہ ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ پورے حلقے میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پرملک اشرف کھلان ملک صفدر ملک شوکت سمیت دیگر مسلم لیگی کارکن موجود تھے۔
www.khushabnews.com
خود کشی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے موضع کھبیکی میں پچیس سالہ خاتون (ک) زوجہ خدابخش نے گھریلو حالات سے تنگ آکر فصلوں کا زہریلا سپرے پی لیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر ٹی ایچ کیو اہسپتال سے ضلعی اہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

عطائیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف قصبات میں عطائیوں نے غیر قانونی پریکٹس کرکے سادہ لوح دیہاتیوں کو لوٹ رہے ہیں عرصہ دراز سے یہ سلسلہ جاری ہے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوچکا ہے ڈرگ انسپکٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔
;
مسلم لیگ ن جمہوریت کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیگی۔ احمد جاوید مسلم لیگ ن جمہوریت کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیگی۔ احمد جاوید Reviewed by Khushab News on 7:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.