وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد کلیم نے کہا ہے کہ حکام کی ہدایت پر شہر میں ملاوٹ شدہ اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت کسی صورت میں قابل برداشت نہیں یہ بات انہوں نے مین بازار کے مختلف دوکانداروں کو چیک کرتے ہوئے صحافیوں سے کی اس دوران انہوں نے گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو مجموعی طور پر24ہزار روپے نقد جرمانے کئے اور کہا کہ آئندہ سختی سے نمٹا جائے گا۔
www.khushabnews.com
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کی رہنما ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عزیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود و میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کافی حد تک خاتمہ اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کو برقرار رکھنا حکومت کا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ملک کی ترقی دیکھی نہیں جاسکتی اسی بنا پر وہ ملک کی ترقی کی راہ میں روکاوٹیں ڈال کر اپنی ناکام سیاست کو چمکانے کی کوشش کرتے ہیں ملک میں تبدیل نعروں سے نہیں عملی کاموں سے آتی ہے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اوچھالی نوشہرہ روڈ کی تعمیر ومرمت عرصہ تین سال تاخیر کا شکار ہے ہائی ویز اور ٹھکیدار کی عدم توجہی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ملک علی شیر نے کہا کہ نجانے کس بنا پر بارہ کلو میٹر کی سڑک تین سال سے زائد عرصہ میں مکمل نہیں ہورہی انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
;
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.