قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کی مقروض ہے، طاہر اعوان

خوشاب نیوز داٹ کام) سابق ناظم ہڈالی و ممبر میونسپل کمیٹی ہڈالی ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان تاریخ ساز سنہرادن ہے۔ یہ یوم تجدید عہد ہے ۔قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کی مقروض ہے ۔پاک فوج نے جس طرز میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا ہے پوری دنیا آج تک معترف ہے ۔جس طرح پاک فوج نے ہمیشہ دشمنوں کو ناکام بنایا اب بھی میں تخریب کا روں کا خاتمہ ہوگا۔پاکستانی قوم اپنی قابل فخر افواج کے
www.khushabnews.com
 شانہ بشانہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ6 ستمبر کادن ہمارے اور بالخصوص پاکستانی نو جوانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔مایوسی پھیلانے والے عناصر ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان صنعتی، معاشی، اقتصادی لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:مذہبی شخصیت گرفتار ، ناخوشگوار واقعہ
;
قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کی مقروض ہے، طاہر اعوان قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کی مقروض ہے، طاہر اعوان Reviewed by Khushab News on 10:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.