محرم الحرام میں مذہبی رواداری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق ناظم ہڈالی و ممبر میونسپل کمیٹی ہڈالی  ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیلئے محرم الحرام کے مہینہ کی اہمیت اور حرمت انتہائی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے جاں نثاروں کی عظیم قربانی سے کوئی بھی مسلمان صرف نظر نہیں کرسکتا۔ملک طاہر عوان نے کہا کہ مشکل وقت میں متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ بھائی چارے، اتحاد و یگانگت اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ محرم الحرام ہمیں مذہبی رواداری کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کا درس دیتا ہے امن کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور کسی بھی معاملے میں حد سے تجاوز نہ کرتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھائیں۔ طاہر اعوان نے مزید کہا کہ نبی کریمﷺ کی پوری حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ اور زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ ہے جس پر عمل کرنے سے سوسائٹی میں امن یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
;
محرم الحرام میں مذہبی رواداری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا محرم الحرام میں مذہبی رواداری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا Reviewed by Khushab News on 7:54:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.