جماعت ہی کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرے گی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ سیاست سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی جماعت کی تطہیر کا عمل مکمل کریں اور کرپٹ و بدعنوان افراد کو اپنی جماعت سے نکال باہر کریں۔ سیاسی جماعتوں کی تطہیر کے بغیر سرزمین وطن پر پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں پارٹی
www.khushabnews.com
 کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہماری جماعت اسلامی عقائد کے فروغ ‘ جمہوری روایات کے تحفظ اور معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمہ کیساتھ ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ پاکستان کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جا سکے۔ ملک تنظیر الحسن اعوان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو سب سے پہلے کرپشن مافیا کے خلاف آواز بلند کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور ہماری جماعت ہی کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرے گی۔ اُنھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جماعت اسلامی کے نظریات کے فروغ اور جمہوری روایات کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ 
;
جماعت ہی کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرے گی جماعت ہی کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب پورا کرے گی Reviewed by Khushab News on 12:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.