آئیندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پوری قوت سے کامیاب ہوگی، تسنیم قریشی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن کے صدر سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ ہمارے قائدین کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔ انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں پوری قوت کیساتھ میدان میں اُترے گی اور کرپشن زدہ سیاست کا بستر گول کر دے گی۔ وہ جوہرآباد میں پارٹی کارکنوں و عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق ‘ سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد عباس‘ نائب صدر راجہ شمعون‘ جنرل سیکرٹری مرزا نیاز بیگ
www.khushabnews.com
 ‘ سیکرٹری اطلاعات ناصر راجڑ‘ فنانس سیکرٹری ریاض شاہین کے علاوہ تحصیل تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ تسنیم قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی خدمات پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ ہمارے قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر جمہوریت کے پودی کو پروان چڑھایا جس کی چھاؤں سے آج پوری پاکستانی قوم مستفید ہو رہی ہے۔ انشاء اﷲ آئندہ بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ اجلاس میں ضلع خوشاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ڈویژنل صدر نے ضلعی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد یونین کونسل کی سطح پر نتظیم سازی کا عمل مکمل کریں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک موثر اور مضبوط سیاسی قوت بن کر اُبھرے۔ 

;
آئیندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پوری قوت سے کامیاب ہوگی، تسنیم قریشی آئیندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پوری قوت سے کامیاب ہوگی، تسنیم قریشی Reviewed by Khushab News on 7:44:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.