برما میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلیےٹھوس اقدمات اٹھائے جائیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلوا کر اپنی مضبوط خارجہ پالیسی واضح کرنی چاہیے ، حکومت اپنے اقتدار اور نااہل وزیراعظم کو بچانے کیلئے حکومتی مشینری اور وسائل
www.khushabnews.com
 استعمال کررہی ہے یہی صورتحال حلقہ این اے 120میں ہے جہاں ارکان اسمبلی لوگوں پر دباؤ ڈالنے اور ان کے ضمیر خریدنے پر معمور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی دھمکیوں اور بھارتی شرارتوں کیخلاف جو بیان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دیا ہے وہ بیان ملک کے وزیراعظم کو دینا چاہیے تھا جو امریکہ سے اعتماد کے بجائے امداد پر یقین رکھتے ہیں ،آرمی چیف کا بیان 20 کروڑ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کا بیان بھی عوامی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت صرف اور صرف نواز شریف کو سزا سے بچانے پر زور لگارہی ہے ، پاناما لیکس اور اقامہ کو ڈرامہ قرار دینا عدالتی کارروائی کی توہین ہے اور اس پر اعلیٰ عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔
;
برما میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلیےٹھوس اقدمات اٹھائے جائیں برما میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلیےٹھوس اقدمات اٹھائے جائیں Reviewed by Khushab News on 6:18:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.