خوشاب میں عمران خان کے جلسے کی گونج این اے120 میں سنائی دیگی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سولہ ستمبر خوشاب آمد اور جلسہ کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر ہیں ، عمران خان سولہ ستمبر کو دو بجے نیو لاری اڈہ خوشاب میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 69 سے عوام کی بہت بڑی تعداد عمران خان کے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہے 
ملک عمر اسلم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب چیئر مین تحریک انصاف کی خوشاب آمد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے جو کہ قابل مذمت ہےمگر اب یہ نوشتہ دیوار ہے کہ مسلم لیگ ن کے دن گنے جا چکے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت عوام اور تحریک انصاف کی ہو گی ۔ملک عمر اسلم اعوان نے کہا کہ سولہ ستمبر کو خوشاب میں عمران خان کا ایسا تاریخی  جلسہ منعقد ہوگا کے جس کی دھمک این اے 120 لاہور میں سنائی دے گی۔
www.khushabnews.com
;
خوشاب میں عمران خان کے جلسے کی گونج این اے120 میں سنائی دیگی خوشاب میں عمران خان کے جلسے کی گونج این اے120 میں سنائی دیگی Reviewed by Khushab News on 1:14:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.