چوروں، نااہلوں کی سیاست دم توڑ ررہی ہے، عمراسلم اعوان

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے اپنا مینڈیٹ کھو دیا ہے لہذا ملک میں عام انتخابات ہونے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 69کے مختلف علاقوں پیل ، پدھراڑ، جبی،ڈھوکڑی اور چوہامیں سرکردہ شخصیات سے ملاقات اور اجتماعات میں
www.khushabnews.com
 شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق آرگنائزر ملک حسن اسلم اعوان بھی موجود تھے۔ ملک عمر اسلم اعوان نے کہا جہ قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا حق ہے، اس کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید 
کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے پھرتے ہیں مجھے کیوں نکالا اس کا جواب ہے آپ نے منی ٹریل نہیں دی اس لئے آپ کو نکالا گیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کے لئے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ریاستی ادارے کمزور ہوئے تو پاکستان کمزور ہو گا۔نواز شریف اپنی نا اہلیت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اس لیے نواز شریف ہم نہیں تو کوئی نہیں کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں شریف 
خاندان کی سیاست اب دم توڑ رہی ہے۔ملک عمراسلم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمرا ن خا ن دور حاضر کے عظیم لیڈر ہیں کرپشن ظلم جبر اور استحصا ل کے فرسودہ نظام کے خلا ف ا ن کی 21سا لہ جدوجہد رنگ لا رہی ہے۔
;
چوروں، نااہلوں کی سیاست دم توڑ ررہی ہے، عمراسلم اعوان چوروں، نااہلوں کی سیاست دم توڑ ررہی ہے، عمراسلم اعوان Reviewed by Khushab News on 9:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.