گھر ٹھیک نہیں کے بیانات، وزیراعظم اور وزرا کا مجرمانہ فعل ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق پارلیمانی سیکر ٹری ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور وزیر خا رجہ کے گھر کی صفا ئی کے بیا نا ت نے ٹرمپ اور مو دی کی پا کستا ن کو دھمکیوں کا جو از مہیا کیا ہے جو دشمن کے الز اما ت کا مجر ما نہ اعتراف ہے۔جس سے دنیا میں ہما ری ساکھ مجروح ہو ئی ہے۔پی ٹی آئی آفس جوہرآباد میں کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے
www.khushabnews.com
 انہوں نے کہا وزرا کے ان بیانات کی قوم مذ مت کر تی ہے۔ قوم حکمر انو ں سے پو چھنا چا ہتی ہے کہ کیا ساڑھے چار سا ل حکو مت کر نے کے بعدانکو پتہ چلا ہے کہ ان کا گھر ٹھیک نہیں ہے۔عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے خاندان سمیت ملک سے بھاگ گئے ہیں۔نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا جائے اوران کی جائیدادکوقرق کیاجائے تاکہ غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ قوم (ن)لیگ کی فوج اور عدلیہ مخالف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔
;
گھر ٹھیک نہیں کے بیانات، وزیراعظم اور وزرا کا مجرمانہ فعل ہے گھر ٹھیک نہیں کے بیانات، وزیراعظم اور وزرا کا مجرمانہ فعل ہے Reviewed by Khushab News on 6:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.