ویلیج واش پراجیکٹ بارے تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محکمہ پبلک ہیلتھ ا نجیئرنگ خوشا ب کے زیر اہتمام جوہر آباد کے ایک نجی ہوٹل میں رورل ایریاز میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کے شعور کو اجاگر کرنے کے پراجیکٹ کی تکمیل کے ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر تھے ۔تقریب میں ا یکسئین پبلک ہیلتھ شیخ سلیم اختر ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ طارق محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز
www.khushabnews.comاحمد مانگٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خان بہادر جاوید ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران و سٹاف کے علاوہ ویلج واش کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران وغیرہ موجود تھے ۔تقریب کے انعقاد کا مقصد اس پراجیکٹ کی تکمیل پر ویلج واش کمیٹی کے ممبران کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کی حوصلہ افرائی کرنا تھا۔جن کے تعاون سے اس پراجیکٹ کو بڑے ا حسن طریقے سے پائیہ تکمیل کو پہنچایا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امجد بشیر نے کہا کہ ہمارا دین معاشرے کو پر امن رہنے اور صحت وصفائی کی حوالے سے مثبت اقدامات اٹھانے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو قرآن پاک میں اس کے متعلق مکمل راہنمائی موجود ہے ۔انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی رورل ایریاز میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کے حوالے سے اس کی کارکردگی اور کاؤشوں کو سراہا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلج واش پروگرام صوبہ کے تمام اضلاع میں جاری ہے تا ہم ضلع خوشاب نظام نکاسی کے پروگرام میں صف اول پر ہو گا ۔تقریب میں حسن غفور نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے موجود ہ فیزمیں 98 دیہات کو منتخب کیا گیا تھا ۔اور 86 دیہاتوں میں اس پراجیکٹ کی تکمیل کی گئی پبلک ہیلتھ انجینرنگ کی ٹیم نے مقامی کمیٹیوں کے ممبران سے مل کر گھر گھر ،محلہ اور گاؤں گاؤں کی سطح پر جا کر لوگوں میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کا انتظام کرنے کے ضمن میں ایجوکیٹ کیا ۔جس میں زیادہ تر گھروں میں واش رومز بنانے نے اور ٹائیلٹ کی تنصیب کو فوکس کیا گیا تقریب میں ویلج واش کمیٹیوں کے ممبران سے عہد لیاگیاکہ وہ اس نظام کو قائم رکھنے اور چلانے کا تسلسل جاری رکھیں گے ۔تقریب میں ممبران کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹس دیئے گئے محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر محکوں کے افسران و سٹاف کو شیلڈز دی گئیں ۔ایکسئین پبلک ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر امجد بشیر کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ 
;
ویلیج واش پراجیکٹ بارے تقریب ویلیج واش پراجیکٹ بارے تقریب Reviewed by Khushab News on 7:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.