محرم الحرام میں باہمی احترام و رواداری پر اتفاق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران تمام مسالک باہمی احترام اور رواداری کو قائم رکھتے ہوئے مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں ، ان خیالات کا اظہار متحدہ امن کونسل ضلع خوشاب کے امیر قاری سعید احمد اسعد نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
www.khushabnews.com
 کہی ، انھوں نے کہ تمام مکاتب فکر کے تعاون اور اللہ کے فضل وکرم سے ضلع خوشاب میں ہر سال محرم الحرام نہایت پراُمن انداز سے گذر جاتا ہے اور اس سال بھی انشاء اللہ مثالی رواداری کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر فقہ جعفریہ کی نمائندگی ایڈووکیٹ دلدار خان بلوچ اورشفقت جعفری نے کی جبکہ اہل سنت کی نمائندگی قاری محبوب الحسنین نے کی ، شرکاء نے قاری سعید احمد کی قیادت میں محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔  

;
محرم الحرام میں باہمی احترام و رواداری پر اتفاق محرم الحرام میں باہمی احترام و رواداری پر اتفاق Reviewed by Khushab News on 7:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.