پولیس وین پر حملہ،3 ڈاکو ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) عدالت میں پیشی کے لیے لاتے ہوئے کٹھہ سگھرال پولیس کے زیر حراست ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان پولیس وین پر فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق23ستمبرکو موضع ڈھاک میں ایک شخص استاد اللہ بخش کے گھر دوران ڈکیتی ایک مبینہ ڈاکو ذیشان باجوہ گھروالوں کی ہمت اور بہادری کے باعث گرفتار ہوگیاتھا اور مزاحمت کے دوران اپنے ہی ساتھی محمدرضوان کے قتل کا مرتکب ہوا تھا۔گرفتاری کے بعدملزم ذیشان باجوہ کے انکشافات پرایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال اور انچارج سی
 آئی اے سٹاف خوشاب پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اس ڈکیت گینگ کے بقیہ ملزمان کی گرفتاری پر کام شروع کیا اور تھوڑے ہی عرصہ میں وقار الحسن اور ثاقب شاہ کو سخت تگ و دو کے بعد گرفتار کرلیا۔آج تینوں ملزمان ریمانڈجسمانی کے لئے کچہری جوہرآباد 
لے جائے جارہے تھے تو ان کے ساتھیوں نے ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت راستے میں پولیس موبائل کو گھات لگا کر نشانہ بنایاتاکہ اپنے ساتھیوں کو آزاد کراسکیں۔ پولیس ٹیم نے حفاظت خود اختیاری کے تحت اپنی جان بچاتے ہوئے کھیتوں میں پوزیشن سنبھال لی۔ اسی دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کے دوجوان شدیدزخمی ہوگئے جن کی حالت اس وقت نسبتاً بہتر ہے۔ اسی فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس موبائل میں موجود
 تینوں ملزمان شدیدزخمی ہوگئے اور ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان مختلف اضلاع کی پولیس کو قتل اور گھریلوڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے ساتھی جو اِن کو چھڑانے آئے تھے ان میں سے تین کی شناخت ہوسکی ہے جن کے نام امتیازحسین ،ظہوراحمد اور اعجاز حسین ہیں جبکہ دو ملزمان کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ یہ تینوں ملزمان سرگودھا ، خوشاب، جھنگ، چکوال اور دیگر کئی اضلاع کو راہزنی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ملزم امتیازحسین کی گرفتاری پر حکومت پنجاب نے انعام مقررکر رکھا ہے۔
www.khushabnews.com
;
پولیس وین پر حملہ،3 ڈاکو ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی پولیس وین پر حملہ،3 ڈاکو ہلاک،2 پولیس اہلکار زخمی Reviewed by Khushab News on 4:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.