سو بار بھی پارٹی صدر بن جائیں نواز شریف ناہل ہی رہیگا، ملک اظہر گنجیال


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک اظہر حیات گنجیال نے کہا ہے کہنااہل شخص کے لئے آئین میں ترمیم کرنا آئین کے ساتھ کھلامذاق ہے نوازشریف 100مرتبہ بھی پارٹی کے صدرمنتخب ہوجائیں ان کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ۔ ملک و قوم کو دیوالیہ اور اداروں کو مفلوج بنانے والے نااہل حکمرانوں کا عبرتناک انجام قریب ہے۔ شریف برادران نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کی بدولت وطن عزیز کو بحرانوں کے گرداب میں دھکیلا اب عوام اُنھیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں گے۔ قائدآباد میں پی ٹی آئی تحصیل آفس
www.khushabnews.com 
میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ بھاری مینڈیٹ کے دعویدار حکمران خوشنما اعلانات اور بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پورے ملک کو بیرونی قرضوں کے سہارے چلایا جا رہا ہے۔ اس لئے اب وہ کرپشن بے نقاب ہونے کے بعد احتساب سے فرار کی پالیسی اپنا کر جان چھڑانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 20کروڑ عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے ملکی وسائل کو بیدردی سے لوٹنے والے شریف برادران کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ میاں نواز شریف کی نااہلی ‘ کرپشن مافیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان ایک جراتمند‘ باصلاحیت اور محب وطن سیاستدان ہیں جو کرپشن اور لاقانونیت کو جڑوں سے اُکھاڑ کر ہی دم لیں گے۔
;
سو بار بھی پارٹی صدر بن جائیں نواز شریف ناہل ہی رہیگا، ملک اظہر گنجیال سو بار بھی پارٹی صدر بن جائیں نواز شریف ناہل ہی رہیگا، ملک اظہر گنجیال Reviewed by Khushab News on 8:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.