کرپشن سے پاک نیا پاکستان ہماری منزل ہے، اظہر گنجیال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے راہنما ملک اظہر گنجیال نے کہا ہے کہ کرپشن ‘ لاقانونیت اور اقرباء پروریوں سے پاک نیا پاکستان تحریک انصاف کی منزل ہے اور ان اہداف کے حصول کیلئے پوری پاکستانی قوم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے۔ 2018ء کی انتخابی معرکہ آرائی عوام کیلئے سیسای تبدیلی کی خوشخبری لے کر آئے گی۔ پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں عہدیداروں و کارکنوں کے اجلاس
www.khushabnews.com
 سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کی بدولت ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا‘ قومی اداروں کو مفلوج بنا دیا اور اپنی توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں جس کی وجہ سے غربت‘ مہنگائی‘ بیروزگاری اور معاشی بدحالی عوام کا مقدر بن گئی۔ ملک اظہر حیات گنجیال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کرپشن مافیا کو جڑوں سے اُکھاڑنے ‘ عوام کی محرومیوں کا ازالہ اور ان کی حق تلفیوں کا راستہ روکنے کیلئے اپنی جراتمندانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انشاء اﷲ نئے پاکستان میں کسی غاصب اور لٹیرے سیاستدان کو قومی شب خون مارنے اور عوام کی حق تلفیاں کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔
;
کرپشن سے پاک نیا پاکستان ہماری منزل ہے، اظہر گنجیال کرپشن سے پاک نیا پاکستان ہماری منزل ہے، اظہر گنجیال Reviewed by Khushab News on 8:07:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.