مخالفین سازشیں کرتے رہیں ہم ترقی کا خواب پورا کرتے رہیں گے ، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ بارکونسل جوہرآباد میں واٹر سپلائی کنکشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء تھے ۔تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد ملک محمد اشرف ،چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری شفقت محمود بلوچ ایڈووکیٹ ،صدر بار سید اظہر عباس ہمدانی ایڈووکیٹ اور بار کے علاوہ ودیگر اراکین شامل تھے ۔
www.khushabnews.com
تقریب میں بتایا گیا کہ قبل ازیں بار میں واٹر سپلائی کی عدم موجودگی سے شدید مشکلات تھیں ۔صوبائی وزیر اور چیئرمین محمد اشر ف کی خصوصی دلچسپی سے بار کو تالاب سے براہ راست کنکشن دیاگیا ۔ تقریب سے قبل صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر واٹر سپلائی کنکشن کا با قاعدہ افتتاح کیا ۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے انشاء اﷲ سیاسی مخالفین کے منفی پروپیگنڈہ اور جمہوریت کش سازشوں کو ناکام بنا کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرے گی۔انہوں نے  ضلع میں ترقیاتی کاموں کی حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ بار کے مطالبہ پر جوہر آباد میں وکلاء کالونی فیز ٹو اور چیمیر کی توسیع کے کام کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے جوہر آباد میں بائی پاس سٹرک ،سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد ملک محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوہرآباد میں ترقیاتی کام کروا کر جوہر آباد کو مثالی شہر بنائیں گے انہوں نے وکلاء برادری سے کہا کہ وہ جوہرآباد شہر کے مسائل کی نشاندہی کریں جسکا ضرور ازالہ کیا جائیگا ۔تقریب میں صدر بار اظہر عباس ہمدانی نے کہا کہ صوبائی وزیر اس بار کے رکن ہیں اس لئے ان سے بار کی ویلفیئر کے لئے بھر پور توقع رکھتے ہیں ۔انہوں نے بار میں عوام کے لئے میٹھے پانی کے کولر کی تنصیب کا بھی مطالبہ کیا ۔
;
مخالفین سازشیں کرتے رہیں ہم ترقی کا خواب پورا کرتے رہیں گے ، آصف بھا مخالفین سازشیں کرتے رہیں ہم ترقی کا خواب پورا کرتے رہیں گے ، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 7:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.