پر اسرار موت

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلو فارم میں سترہ سالہ دوشیزہ فوزیہ دُختر خضر حیات کی پراسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی‘ سترہ سالہ فوزیہ کپڑے دھونے کیلئے کھالے پر گئی اور وہاں پر اُس کی جلی ہوئی نعش ملی‘ نعش کے پاس پٹرول کی دو خالی بوتلیں بھی پڑی ہوئی تھیں۔ فوزیہ کے اہل خانہ کیساتھ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی فوزیہ کا اپنے گھر میں کسی کیساتھ جھگڑا ہوا تھا جس سے فیصلہ کیا جا سکے کہ اُسے قتل کیا گیا ہے یا اس نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے اس پراسرار موت کا معمہ حل کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابھی وہ کسی نتیجہ پر پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ 
www.khushabnews.com
;
پر اسرار موت پر اسرار موت Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.