ایک جاں بحق پانچ زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، پہلا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر جوڑہ کلاں موڑ کے قریب ہوا جہاں اے سی بس نے کار کو سامنے سے ٹکر مار دی،حادثے میں کا ر ڈرائیور ایران خاں ساکن جمالی بلوچاں موقع پر جاں بحق جبکہ مٹھہ ٹوانہ کی بیالیس سالہ خاتون شمیم اختر زوجہ قمر اسکی اٹھارہ سالہ زیب النسا اور بائیس سالہ بیٹی مہرا لنسا شدید زخمی ہوئیں ، تینوں زخمی خواتین کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے مسماۃزیب النسا اور اسکی والدہ شمیم
www.khushabnews.com
 کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے،دوسرا حادثہ اسی روڈ پر پندرہ والی پلی کے نزدیک ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں پچیس سالہ عمر دراز ولد محمد چراغ زخمی ہوا جبکہ ہڈالی میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں تیس سالہ محمد ارسلان ولد محمد یوسف زخمی ہوا ۔دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
;
ایک جاں بحق پانچ زخمی ایک جاں بحق پانچ زخمی Reviewed by Khushab News on 8:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.