چک 54 ایم بی ، چوہدری طارق نمبردار مقرر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا نے چوہدری طارق یسین کو چک نمبر ایک 54ایم بی سیکسر روڈ کا نمبر دار مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کے بعد ڈپٹی کمشنر خوشاب نے چک نمبر 54ایم بی کے نمبر دار لیاقت کی وفات کے بعد اسکے بھائی شوکت کو نمبر دار مقرر کیا تھا جس پر مدمقابل امیدوار چوہدری طارق نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا ڈویژن نے اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے شوکت کی جگہ چوہدری طارق کو نمبردار مقرر کردیا۔یونین کونسل 63ایم بی کے کسان کونسلر چوہدری عارف حسین ، چوہدری طالب حسین ( بریڈ فورڈ ، انگلینڈ) ، محمد اقبال واہل دیہہ کی بڑی تعداد نے چوہدری طارق کو نمبردار مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
www.khushabnews.com
;
چک 54 ایم بی ، چوہدری طارق نمبردار مقرر چک 54 ایم بی ، چوہدری طارق نمبردار مقرر Reviewed by Khushab News on 6:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.