کمشنر کی وادی سون بارے اہم ہدایات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈویژنل کمشنر ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وادی سون کو سیاحت کے فروغ اور عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے متعلقہ محکموں کی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ وادی سون کی ترقیاتی کاموں پر خصوصی
www.khushabnews.com
 توجہ دیں اور ان میں مختلف منصوبوں کی تکمیل بر وقت مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ڈویژنل کمشنر ڈی سی کانفرنس ہال میں ضلع میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے چالو کاموں کی کارکردگی اور رفتار کا جائزہ لینے کے ضمن میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر امجد بشیر کے علاوہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ،ڈویلپمنٹ ٹور ازم اور دیگر محکوں کی افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں ڈویژنل کمشنر کوکیٹل منڈی خوشاب اور وادی سون پراجیکٹ کی تفصیل سے بریفنگ دی گئی کمشنر نے ہدایت کی کہ وہ وادی سون کے سیاحتی مقامات پر فروٹ پلانٹیشن کروائیں نیز آبشاروں کے قریب کو ڑا دانوں کی تنصیب کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دوروز تک وادی سون کا دورہ کرکے کاموں کو ملا خطہ بھی کریں گے ۔اجلاس میں کنہٹی گارڈن اور کھبیکی جھیل اور دیگر مقامات کے تکمیل شدہ اور زیر تکمیل کا موں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے تحت تینوں فیزوں کی مختلف سکیموں کی تفصیل سے بھی آگا ہ کیا گیا نیز کیٹل منڈی کے قیام اور اس کے کام کی رفتار کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ 
;
کمشنر کی وادی سون بارے اہم ہدایات کمشنر کی وادی سون بارے اہم ہدایات Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.