دو بار سزائے موت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد عرفان احمد شیخ نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے گروٹ کے رہائشی ملزم جابر حسین کو دو بار سزائے موت اور دس لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنا دیا۔ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اُسے چھ ماہ قید سخت مزید بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم جابر حسین نے تیس اکتوبر 2016ء کو گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی شریک حیات ناصرہ پروین کو
www.khushabnews.com
 کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔ جب اس کی سالی شاہدہ پروین چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو ملزم نے اس پر بھی کلہاڑی کے وار کئے جس کے نتیجہ میں وہ بھی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 
;
دو بار سزائے موت دو بار سزائے موت Reviewed by Khushab News on 8:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.