ڈی ایچ کیو ہسپتال محض نمود و نمائش تک محدود، مریض پریشان حال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی چلنے والے سب سے بڑے ادارہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کی بیماری کی تشخیص کی سہولت میسر نہیں۔ اسوقت ہسپتال میں کوئی ایک ای سی جی مشین بھی کارآمد نہیں جس کے باعث مریضوں کو ای سی جی کرانے کیلئے نجی ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم اﷲ نے اس
www.khushabnews.com
 صورتحال پر شدید ردِ عمل کا ااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے سب سے بڑی ادارے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ای سی جی کی سہولت میسر نہ ہونا محکمہ صحت کے حکام اور منتخب عوامی نمائندوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس ضمن میں جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ہسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم نے بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں دو ای سی جی مشینیں تھیں ایک مشین مریضوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ٹوٹ گئی اور دوسری مشین دو یوم قبل خراب ہوئی جس کی وجہ سے امراضِ قلب کے مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑا اُنھوں نے بتایا کہ انشاء اﷲ بہت جلد نئی ای سی جی مشین منگوا لی جائے گی۔
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال محض نمود و نمائش تک محدود، مریض پریشان حال ڈی ایچ کیو ہسپتال محض نمود و نمائش تک محدود، مریض پریشان حال Reviewed by Khushab News on 12:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.