ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا شروع

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خوشاب محمد الیاس باجوہ نے کہا ہے کہ جن قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔کھیلوں سے بچوں کی ذہنی ،جذباتی اور معاشرتی نشوو نما پروان چڑہتی ہے وہ گورنمنٹ جوہر میموریل ہائی سکول جوہر آباد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا 2017 کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر ڈسٹرکٹ
www.khushabnews.com
 سپورٹس گالا پروگرام کا افتتاح کیا ۔ا س موقع پر وہاں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،صدر ہیڈ ماسٹر اسیوسی ایشن رانا محمد جاوید اقبال , ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور سکول کی بچے موجودتھے ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 4 جوہر آباد کے ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے انجام دیئے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ تحصیل سطح کے سکولوں کی ونر ٹیمیں ضلعی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ مقابلہ جات 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے ان کھیلوں میں ہاکی ،کرکٹ ،فٹ بال ،کبڈی ،رسہ کشی ،بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس اور با سکٹ بال وغیرہ کے کھیل کھیلے جائیں گے ۔تقریب کے آخر میں سنیئر ہیڈ ماسٹر رانا محمد جاوید اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
;
ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا شروع ڈسٹرکٹ سپورٹس گالا شروع Reviewed by Khushab News on 3:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.