جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا‘ ڈی پی او

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ نورپور تھل میں جلد سہولت سنٹر بنا دینگے ،ڈی پی او خوشاب کا رنگپور بگھور میں کھلی کچہری سے خطاب,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن نتھوکہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع رنگپور بگھور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ
www.khushabnews.comسائلین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تھانہ قائدآباد میں سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ، تھانہ نورپورتھل میں میں جلد قائم کر دیا جائے گا۔شہریوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول بھی انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شہریوں نے شکایات کیں کہ علاقے میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے لیکن اہلکاروں کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ ڈی پی او نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ موت کے سوداگروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے جلد کریک ڈائون کیا جائے گا۔
;
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا‘ ڈی پی او جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا‘ ڈی پی او Reviewed by Khushab News on 8:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.