ممبر ضلع کونسل سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے یونین کونسل محب پور کے چیئرمین فہیم عباس ‘ سیکرٹری غلام عباس اور نائب قاصد شفاعت حسین کے خلاف ایک شخص اصغر نواز سے ملی بھگت کر کے گوگو چکی کی رہائشی خاتون عابدہ بی بی کا اسکے شوہر کیلئے دوسری شادی کا اجازت نامہ تیار کرنے کے الزام میں زیر دفعات 420‘ 468اور 471ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق عابدہ پروین کی ایک شخص اصغر نواز کے ساتھ 
www.khushabnews.com
شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے دو سال بعد ہی اُسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا جس پر خاتون فیملی لاء آرڈیننس کے تحت اُس کے خلاف کاروائی کرنا چاہتی تھی۔ یونین کونسل محب پور کے چیئرمین فہیم عباس سیکرٹری غلام عباس اور نائب قاصد شفاعت حسین نے اُس کے خاوند اصغر نواز کے ساتھ ملی بھگت کر کے اُسے فیملی لاء آرڈیننس سے بچانے کیلئے فرضی حلف نامہ اور دوسری شادی کیلئے جعلی اجازت نامہ بنا کر دیا۔ 
;
ممبر ضلع کونسل سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج ممبر ضلع کونسل سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 10:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.